شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصا ف کے رہنماء سنی اتحا د کونسل کے ایم پی اے چوہدری طیاب راشد سندھو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی بریت حق اور سچ کی فتح ہے جھوٹے اور جعلی مقدمات میں عمران خان کو جیل بھیج کر اور انتخابی نشان چھین کر بھی انہیں عوام کے دلوں سے دور نہیں کیا جا سکا عوام نے الیکشن میں جس طرح عمران خان کے امیدواروں کو ووٹ دیئے اور عمران خان کیخلاف تمام سیاسی جماعتوں کے بیانیے کو مسترد کر دیاتھا صحافیوں سے گفتگوکرتے چوہدر ی طیاب راشد سندھو نے کہاکہ پی ٹی آئی سیاسی حقیقت ہے جس کو پاکستان کی سیاست سے مائنس نہیں کیا جا سکتا ۔
پی ٹی آئی کو سیاست سے مائنس نہیں کیا جا سکتا : طیاب راشد سندھو
Jun 04, 2024