حافظ آباد:کانگو وائرس ،پانچ داخلی راستوں پر لائیو سٹا ک کے کیمپ قائم 

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر لائیق احمد شیخ نے کہا ہے کہ عید الا ضحی کے سلسلہ میںبیرون شہر سے آنے والے قربانی کے جانوروں کانگو وائرس سے بچائو کے لیے ضلع کے پانچ داخلی راستوں پر محکمہ لائیو سٹا ک کی جانب سے خصوصی کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں ۔ جہاں قربانی کے جانوروں کو کانگو وائرس سے بچائو کے لیے سپرے اور انکی ویکسینیشن کی جارہی ہے ۔ ان کیمپوں میں محکمہ لائیوسٹا ک کے ڈاکٹرز اور دیگر سٹاف چوبیس گھنٹے تین شفٹوں میں ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔ جہاں جانوروں کی ویکسینیشن اور علا ج معاجہ کی سہولت دستیاب ہو گی ۔انکاکہنا تھا کہ ملک کے دیگر شہروں سے حافظ آباد لائے جا نے والے قربانی کے جانوروں کو کانگو وائرس سے بچائو کے لیے خانقاہ ڈوگراں موٹر وے انٹر چینج ، کوٹ سرور موٹر وے انٹر چینج،پنڈی بھٹیاں ، اقبال نگر، اور نکی چٹھہ کے مقام پر محکمہ لائیو سٹا ک کی جانب سے خصوصی کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں۔

انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ گرمی کے موسم میں اپنے قربانی کے جانوروںکیلئے سائے اور پانی کا مناسب انتظام کیا جا ئے۔ اور اگر کسی جانور پر کسی قسم کے نشانات یا کوئی کسی اور بیماری کی علامات ظاہر ہوں تو وہ فوری طور پر محکمہ لائیو سٹا ک کے ان کیمپوں ، ڈسپنسریوں اور ویٹرنری ہسپتال رابطہ کر سکتے ہیں مفت سہولیات فراہم کی جائینگی ۔

ای پیپر دی نیشن