حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)پٹرولنگ پولیس کے اے ایس آئی ظفراقبال غازی کی انسانیت سے ہمدری کے باعث دل کا دورہ پڑنے والے دیہاتی کی جان بچ گئی۔ ظفراقبا ل غازی اے ایس آئی پی ایچ پی پنڈی بھٹیاں علمدارچوک میں اپنے فرائض کی سرانجام دہی کے سلسلہ میں گاڑی میں موجود تھے کہ اسی دوران شاہدعمران ٹیچر مڈھورہ کلاں اپنے بھائی قمر سجادکو لاہور کے لئے گاڑی میں بٹھانے کے لئے آئے تو موٹر سائیکل پر ہی قمر سجاد کو ہارٹ اٹیک ہوگیا۔جس پر اے ایس آئی نے فوری طور پر قمر سجاد کو سی پی آر کیا اور اسکی سانسیں بحال ہوگئیں اور قمرسجاد کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال سرکاری گاڑی میںہی پہنچایا گیا جہاں اسے فسٹ ایڈ دی گئی اور پولیس افسرکی انسانیت سے ہمدردی سے دیہاتی کی جان بچ گئی۔