حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) محکمہ لوکل گورنمنٹ حکومت پنجاب کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حمد اللہ کو میونسپل کمیٹی حافظ آباد کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا گیا ہے جنہوں نے بطور ایڈمنسٹریٹر ایم سی کا چارج سنبھال کر فرائض کی ادائیگی شروع کر دی ہے ۔ایڈمنسٹریٹر ایم سی حمد اللہ کا کہنا تھا کہ شہر بھر کی صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانا انکی اولین ترجیح ہو گا اور وہ صفائی ستھرائی کے کاموں کی خود مانیٹرنگ بھی کرینگے ۔اس سلسلہ میں فرائض میں غفلت برتنے ، لاپرواہی اور غیر ذمہ داری کا مظاہر ہ کرنے والے میونسپل کمیٹی کے ملازمین اور سینٹر ی سٹاف کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔
حافظ آباد:لوکل گورنمنٹ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل کمیٹی کا ایڈمنسٹریٹر مقرر
Jun 04, 2024