گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی خرم نبیل بٹ کے ہمراہ رات گئے ڈسپوزل سٹیشنز کا اچانک دورہ کیا ۔ایم ڈی واسا نے مختلف علاقوں میں جاری سیوریج لائنوں کی مکینیکل ڈیسلٹنگ کا جائزہ لیا اور ڈسپوزل سٹیشنز کی مشینری کا معائنہ بھی کیا،ایم ڈی واسا نے گوجرانوالہ کی عوام کو نکاسی آب کی بہترین سروسسز فراہم کرنے کے لئے تمام ڈسپوزل سٹیشنز کو فعال رکھنے اور عملہ کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایات کی،عوام سے التماس کی گئی ہے کہ کوڑا کرکٹ ،پلاسٹک بیگ(شاپر)پلاسٹک کی بوتلیں وغیرہ سیوریج کی لائنوں اور نالوں میں نہ پھینکیں یہ چیزیں سیوریج کے نظام کو بری طرح متاثر کرتی ہیں۔گوجرانوالہ کی عوام کو سیوریج سسٹم کی بہترین سروسز فراہم کرنے کے لئے اقدامات جاری ہیں ۔