سرکاری جگہ پر قبضہ کرنیوالے الزام تراشیوں کے بجائے واجبات کلیئر کریں : شعیب بٹ 

Jun 04, 2024


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما محمد شعیب بٹ نے کہا ہے کہ سرکاری جگہ پر قبضہ کرنیوالے اور دو کروڑ 60 لاکھ روپے  کے نادہندہ غیر قانونی 
ایم این اے الزام تراشیوں سے باز رہے اور اپنے سرکاری واجبات کلیئر کرے ۔ عوام غیر قانونی ایم این اے سے سوال کر رہے ہیں کہ وہ دو کروڑ 60 لاکھ روپے سرکاری واجبات کے نادہندہ کیوں ہیں۔گوجرانوالہ کے عوام سوال کر رہے ہیں کہ جب شہری ادارے اور قانون حرکت میں آئے تو غیر قانونی ایم این اے نے قانون کی عملداری میں غیر قانونی رکاوٹ کیوں ڈالی۔

مزیدخبریں