گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )مزدور قائد حاجی نصیرالدین ہمایوں ملک ‘لیبر لیڈروں چیئرمین سی بی اے یونین بلدیہ گوجرانوالہ رحمت علی انصاری ‘محمد ابرار بٹ و دیگر مزدور رہنمائوں نے عیدالاضحی اور ایسٹر و دیگر مذہبی موقع پر بلدیہ و دیگر اداروں کے ہزاروں ملازمین کی تنخواہیں ‘پینشن وغیرہ کی تاخیر سے ادائیگیوں بارے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ تمام مسلم اور مسیحی ملازمین کو ان کے مذہبی تہواروں و دیگر موقع پر بروقت اور فوری ادائیگیاں یقینی بنائی جائیں بصورت دیگر ذمہ داروں کا گھیرائو ہو گا۔