سائفربے بنیاد قرار،عدالت کے آئینی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں:میاں طارق محمود 

Jun 04, 2024

قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفرکو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے کر خارج کر دیا،عدالت کے آئینی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں،جعلی کیس بنا کر رجیم چینج کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک  انصاف کے رہنما سابق ایم این اے میاں طارق محمود نے صحافیوں سے  ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کے سائفر جھوٹا اور جعلی ثابت ہو گیا جس کی بنیاد پر سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ایک سال سے جیل مین بند کئے رکھا ہے۔ریاست کو ان غیر قانونی گرفتاریوں کا نوٹس لینا چاہیے اور باہر سے سائفر بھیج کر رجیم چینج کرنے والوں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لانا ہو گا۔ہمارے قائد نے ثابت کر دیا ہے کے وہ نہ وہ دبائو میں آیا ہے اور عدالتوں سے انصاف کی امید پر قائم رہا اور اللہ پاک نے فتح عطا کی اور سائفر جھوٹا بے بنیاد ثابت ہو گیا۔

مزیدخبریں