ضلع بھر میں 15مویشی منڈیاں قائم کی جارہی ہیں:ڈپٹی کمشنر 

Jun 04, 2024

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر عید الاضحی کے مقدس مذہبی تہوار کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت کیلئے ضلع بھر میں 15مویشی منڈیاں قائم کی جارہی ہیں۔ مویشی منڈیاں کل 5 جون سے آپریشنل کردی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے مویشی منڈیوں کے قیام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شبیر حسین بٹ، سی ای او جی ڈبلیو ایم سی شاہد عباس جوتہ، سپرنٹنڈنٹ پولیس محمد بلال، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ،سی ای او ہیلتھ اتھارٹی، ٹریفک پولیس سمیت دیگر محکموں کے افسران و نمائندہ شریک تھے۔ان مویشی منڈیوں میں بیوپاریوں، خریداروں اور قربانی کے جانوروں کی ضروریات کے پیش نظر بہترین سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی تاکہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت میں خریداروں کو سہولت میسر آ سکے ۔

ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تمام محکمے مربوط کوآرڈینیشن کے ذریعے بیوپاریوں کو مویشی منڈیوں میں بنیادی سہولیات مہیا کریں ۔

مزیدخبریں