غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست، وفاق سمیت تمام فریقوں سے جواب طلب 

Jun 04, 2024

لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر وفاقی حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس شاہد کریم نے مقامی وکیل کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ جس میں موقف اپنایا گیا کہ ملک میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ بغیر کسی وجہ کے ہو رہی ہے۔ شہریوں کے کاروبار شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ عدالت غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے۔ جسٹس شاہد کریم نے استفسار کیا کہ بتایا جائے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیوں ہو رہی ہے۔ عدالت نے وفاقی حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

مزیدخبریں