لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے گندم درآمد کی تحقیقات کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیئے اور نیب سے گندم کی درآمد کی چھان بین کی درخواست پر کی گئی تحقیقات کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست میں گندم وافر مقدار میں ہونے کے باوجود درآمد کرنے کے تحقیقات کی استدعا کی ہے۔