ٹوکیو(اے پی پی)جاپان کے صوبے اشیکاوا کے جزیرہ نما نوٹو میں5.9شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث 3مکانات تباہ ہو گئے ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اے ایف پی نے جاپان کی موسمیاتی ایجنسی(جے ایم اے)کے حوالے سے کہا ہے کہ پیر کی صبح آنے والے زلزلے کے باعث سونامی الرٹ جاری نہیں کیا گیا۔