لاہور(خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے سینیٹ انتخابات میں امیدواران کے کاغذات نامزدگی کے ساتھ بیان حلفی میں سنگیں غلطیوں کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کے وکیل کی مہلت دینے کی استدعا منظور کرلی، عدالت نے الیکشن کمیشن کو 26 جون کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی، درخواست میںموقف اپنایا گیا کہ سینیٹ امیدواران کے کاغذات نامزدگی کے ساتھ لیے گئے بیاں حلفی میں سنگین غلطیاں کی گئیں ہیں ،الیکشن کمیشن نے اس پر کارروائی نہ کی ہے، چیف الیکشن کمشنر نے اپنے اٹھا ئے گیے حلف کی نفی کی، استدعا ہے کہ فرائض میں غفلت برتنے پر چیف الیکشن کمشنر کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرنے کا حکم دے اوربیاں حلفی میں غلطیوں کو درست کرنے کا حکم دے۔