گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) ایف آئی اے کی ٹیم نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا ،جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنیوالے مسافر کو بھی آف لوڈ کر دیا گیا، تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر ایف آئی کی ٹیم نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے سرغنہ ذیشان حیدر کو گرفتار کر لیا ہے ، ملزم اپنے والد اور بھائی کیساتھ ملکر انسانی اسمگلنگ کے گھنائونے جرم میں ملوث تھا ،ملزم نے شہری کو عراق ملازمت کا جھانسہ دیکر 12لاکھ روپے وصول کئے تھے ،متاثرہ شہری نے رقم نہ ملنے کی صورت میں خود سوزی کی دھمکی آمیز ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی ،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔
گوجرانوالہ : انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار ، دوسراآف لوڈ
Jun 04, 2024