میکسیکوسٹی(این این آئی)کلاڈیا شین بام پارڈو میکسیکو کی پہلی خاتون صدر منتخب ہو گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکمراں جماعت کی امیدوار نے تقریبا 60 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔کلاڈیا شین میکسیکو سٹی کی میئر بھی رہ چکی ہیں۔دوسری جانب اپوزیشن امیدوار گیلوز نے اپنی شکست قبول کر لی ہے۔ اپوزیشن امیدوار گیلوز نے تقریبا 28 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان 8 جون کو کیا جائے گا۔
کلاڈیا شین بام پارڈو میکسیکو کی پہلی خاتون صدر منتخب
Jun 04, 2024