سرگودھا واقعہ میں زخمی مبینہ مرکزی ملزم ہسپتال میں چل بسا 

سرگودھا(نمائندہ خصوصی)سرگودھا کے علاقہ مجاہد کالونی واقعہ میں مشتعل ہجوم کے تشدد سے زخمی ہونے والا زیر دفعہ 295 کے تحت درج مقدمہ کا ملزم نذیرمسیح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔ذرائع کے مطابق  25 مئی کو مقدس اوراق کی مبینہ بیحرمتی کے الزام میں مشتعل ہجوم نے ڈنڈوں اور اینٹوں سے نذیر مسیح کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا ۔ مشتعل مظاہرین 44 نامزد اور 30/40 خواتین سمیت 450 نامعلوم افراد کے خلاف دہشت گردی سمیت سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کر رکھے ہیں جن میں درجنوں مظاہرین گرفتار ہو کر شناخت پریڈ کے لئے پابند وسلاس ہیں۔ گرفتار ملزم نذیر مسیح کو وقوعہ کے روز ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھا میں طبی امداد دے کر اگلے روز سی ایم ایچ ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا جہاں دماغ کا آپریشن کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...