کامونکی (نمائندہ خصوصی) فیکٹری مالکان نے تشدد کر کے مزدور کو موت کے گھاٹ اْتار ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ محمد شفیع کا سترہ سالہ علی حیدر بینظیر روڈ پر گیس فیکٹری میں مزدوری کیلئے گیا تو سہ پہر کے وقت فیکٹری انتظامیہ کی جانب سے اْس کے لواحقین کو اطلاع دی گئی کہ علی حیدر دل کا دور ہ پڑنے کی وجہ سے چند دا قلعہ ہسپتال میں دم توڑگیا۔ علی حیدر کے ورثا نعش لیکر گھر آ گئے۔ غسل کے دوران علی حیدر کی میت پر تشدد اور زخموں کے نشانات دیکھے گئے۔ فیکٹری کے مالکان خاور، احمد اور فور مین زاہد کے خلاف ایمن آباد پولیس نے مقدمہ درج کرا دیا۔