بھارت: بارشوں سے 14 افراد ہلاک، گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 80 ہو گئی

Jun 04, 2024

نئی دہلی (نیٹ نیوز) مئی خطے کے لئے خاص طور پر بہت بُرا مہینہ ثابت ہوا۔ بھارتی دارالحکومت دہلی اور راجھستان کی قریبی ریاستوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری کو چھو گیا۔ اس کے برعکس مشرقی بھارت کے علاقے سمندری طوفان ریمال کے اثرات سے متاثر ہیں۔ شمال مشرقی ریاست آسام میں منگل سے جاری موسلا دھار بارشوں کے باعث 14 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بھارت میں حال ہی میں ختم ہونے والے انتخابات کے دوران تعینات الیکشن کمشن کے افسر سمیت ریاست اترپردیش اور شمال میں ریاست بہار میں 33 افراد مبینہ طور پر ہیٹ سٹروک کے بھارتی اخبار نے رپورٹ کیا۔ مشتبہ کیسز سمیت بھارت میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد 80 سے زیادہ ہو سکتی ہے جبکہ بھارت کی ریاست کرناٹکا کے دارالحکومت بینگلور میں جون میں ہونے والی بارشوں کا 133 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے م طابق بینگلور میں بادل ایسے برسے ایک صدی پرانا ریکارڈ توڑ ڈالا۔ رپورٹس میں کہا گیا گزشتہ روز بینگلور میں 111.1 ملی میٹر بارش ہوئی جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو گئے اور ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا۔

مزیدخبریں