لاہور (خبر نگار) سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ کیا حکومت کو عمران خان کے علاوہ کوئی اور کام نہیں ہے؟۔ وزیراعظم ہی ہر وقت صرف ایک ہی تقریر کرتا ہے ’او نیازی او نیازی‘ نواز شریف کی بھی ساری تقریر عمران خان پر ہی ہوتی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی بھی ہے مخالف بھی ہے لیکن ایک شائستگی کے ساتھ سیاست کر رہی ہے۔ یہ بس ایک تضحیک کرنے کا طریقہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ1971ء میں ایک پارٹی کی اکثریت کو نہیں مانا گیا اس کی اکثریت بنتی تھی لیکن نہیں دی گئی اس کے نقصانات بھی ہوئے کیا ہم نے 1971ء سے کچھ نہیں سیکھا ہے۔ 1971ء پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ کیا ہو گیا ہے اگر کسی سابق فوجی یہاں موجودہ فوجی کی ایک تصویر لگا دی گئی ہے تو ہمیں سبق سیکھنا ہوگا۔ ہماری نسلوں کو پتہ ہی نہیں ہے نہ کسی کو علم ہے کہ مشرقی پاکستان بھی تھا۔ ڈھاکہ بھی تھا، چٹاگون بھی تھا، اگر عمران خان نے کہہ دیا ہے کہ پڑھیں جا کے حمود رحمان کمیشن کو تو کیا حرج ہے وہ ججز کی لکھی ہوئی کتاب ہے۔