راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیئرمین امن کمیٹی سفیر امن معروف مذہبی اسکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہا کہ مذہبی انتشار سے بچنے بیرونی خطرات سے نپٹنے کے لیے اتحاد ضروری ہے پاکستان میں پائیدار امن کے لیے علما کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں اتحاد کی فضا قائم کرنا ہماری ذمہ داری ہے جس کے لیے جماعتوں سے زیادہ ذہن سازی کی ضرورت ہے یہ حقیقت ہے جب عدل کا دروازہ بند ہو جائے تو جدل کا دروازہ کھل جاتا ہے جارحیت اور جہاد میں اتنا فرق ہے جتنا کافر اور مسلمان میں ۔کلمہ گو دہشت گرد نہیں ہو سکتا جو دہشت گرد ھو وہ مسلمان نہیں ہو سکتا ۔شر پسندی انتہا پسندی واقعات پر حکومت کامخص رسمی بیان جاری کردیا جاتا ہے ملکی ترقی ،معیشت کے استحکام کے لئے نفاذشریعت ضروری ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف اف اعوان۔ ملک صفدر علی اعوان۔ سید عطا اللہ شاہ بخاری۔ سید محبوب بخاری سید عبداللہ شاہ سے کیا۔
پائیدار امن کے لئے علما کا اتحاد وقت کی ضرورت ، اظہار بخاری
Jun 04, 2024