راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) پنجاب آرٹس کونسل ادب کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔اور مستقبل میں بھی ادب کو پروان چڑھانے کے لیے اپنا پلیٹ فارم مہیا کر تی رہے گی شعر اء کرام، لکھاریوں کی مالی امداد کے لیے متعدد کیس پنجاب رائٹررز ویلفئیر فنڈ کو بھیجے گئے،جن کو حکومت پنجاب نے خصوصی گرانٹ فراہم کی۔ ادب کسی بھی معاشرے کا آئینہ ہوتا ہے جو اس کی ثقافت، تاریخ، اور اجتماعی تجربات کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ زبان و بیان کی وہ خوبصورت شکل ہے جس کے ذریعے خیالات، جذبات، اور تجربات کو فن کے رنگوں میں پیش کیا جاتا ہے۔ ادب صرف تفریح کا ذریعہ نہیں بلکہ یہ فرد کی فکری اور جذباتی تربیت کا بھی ذریعہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر سجاد حسین نے ادب کے فروغ میں آرٹس کونسل کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے دیا۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران آرٹس کونسل میں 20 سے زائد ادبی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ہر اتوار کو حلقہ ارباب ذوق کا اجلاس و مشاعرہ، ڈاکٹر ساجد رحیم کی کتاب کی تقریب رونمائی،فرزانہ ناز کی یاد میں تعزیتی ریفرنس،رمضان المبارک میں روزانہ کی بنیاد پر مشاعروں کا انقعاد اور پنجاب آرٹس کونسل کی جانب سے علامہ اقبال پبلک لائبری کا افتتاح بھی شامل ہے۔ پنجاب آرٹس کونسل تمام ادبی تقریبات کے لیے بلا معاوضہ تمام ہال اور دیگر سہولیات فراہم کر رہا ہے۔
پنجاب آرٹس کونسل ادب کے فروغ کیلئے اپنی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے،سجاد حسین
Jun 04, 2024