راولپنڈی(محبوب صابر/جنرل رپورٹر)ضلع راولپنڈی سمیت لاہور، فیصل آباد، ملتان، میانوالی، اوکاڑہ میں انسدادپولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا،راولپنڈی، میانوالی میں مہم مخصوص علاقوں میں منعقد کی جا رہی ہے بقیہ چار اضلاع میں مہم تمام علاقوں میں منعقد کی جا رہی ہے، راولپنڈی،لاہور اور فیصل آباد میں مہم اتوار تک جاری رہے گی،بقیہ اضلاع میں پولیو مہم کا دورانیہ 5 روزہ ہو گا، کمشنر راو لپنڈ ی ڈویژن انجینئر عامرخٹک نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کے ہمراہ کم عمر بچوں کو حفاظتی قطرے پلوا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا،کمشنر راولپنڈی نے ہدایت کی کہ ریفیوزل اور نان اٹینڈڈ کیسوں کو اسی دن کور کرنے کی کوشش کی جائے پولیو وائرس کی گردش جاری ہے اور پنجاب کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس پایا گیاہے جس سے بچاو صرف پولیو ویکسین میں ہے،گرمیوں کے موسم میں چھٹیوں کے باعث آمدورفت زیادہ ہونے کی وجہ سے پولیو وائرس کے لئے انتہائی سازگار ہیں مہم 8جون 2024تک جا ری رہے گی، انسداد پولیو مہممیں ضلع راولپنڈی کے 9لاکھ 6 ہزار کم عمر بچوں کو حفاظتی قطرے پلوانے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے۔پولیو مہم کے دوران پولیو کے حفاظتی قطرہ جات پلوانے کا ہدف پورا کیا جائے گا،انسداد پو لیو پروگرام کے سربراہ خضر اقبال کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پولیو وائرس پھیل سکتا ہے،پولیو وائرس کی گردش جاری ہے،نجاب کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس پایا گیا ہے۔
راولپنڈی ، لاہور، فیصل آباد، ملتان، میانوالی، اوکاڑہ میں انسدادپولیو مہم کا آغاز
Jun 04, 2024