حکومت پنجاب نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)گزشتہ ایک ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں واضح کمی کے بعد حکومت پنجاب نے پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے اس پر ٹرانسپورٹروں کو عمل درآمد کرنے کا پابند بنایا، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں میں کمی کی گئی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعدحکومتی احکامات پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی محمد راشدعلی نے ضلع بھر کے ٹرانسپورٹروں سے اجلاس کئے اور ان کو کرایوں میں کمی کیلئے ہدایات دیں جنہوں نے کرایوں میں کمی کا علان کر دیا، فیصل آباد ڈائیواے سی کا کرایہ 1450روپے سے کم کرکے 1350روپے، ایگزیکٹو کلاس کا کرایہ 1850روپے سے کم کرکے 1730روپے، لاہور ایگزیکٹو کلاس کا کرایہ1800روپے سے کم کرکے 1650روپے،لاہور بزنس کلاس کا کرایہ 2`150روپے سے کم کرکے 2000روپے، ڈیرہ اسماعیل خان ایگزیکٹو کلاس کا کرایہ1800روپے سے کم کرکے 1700روپے اور پنڈی گھیب کا کرایہ350روپے سے کم کرکے 300روپے کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن