اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )چیئرمین ادب اکادمی پوٹھوہار ، ملک کے ممتاز دانشور اور کالم نگار راجہ شاہد رشید نے کہا کہ اگر یہاں کوئی قانون ہے تو یہ قانون اتنا کمزور کیوں ہیں، قانون کے رکھوالے کہاں تھے جب گاڑی کی ٹکر سے 3 معصوم بچوں کو یتیم کر کے ڈرائیور بھاگ گیا اور ڈولفن اہلکاروں نے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی لے کر انہیں گاڑی سمیت بھاگنے کیوں دیا، انہوں نے کہا کہ جلد وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کریں گے آخری دم تک لڑیں گے، اگر راجہ رمیض رشید کو مارنے والوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک نہ پہنچایا گیا تو نظام قانون و انصاف کے خلاف شدید احتجاج ہوگا ۔