اسلام آباد (نمائند ہ خصوصی)پاکستان میں سب سے بڑے اور سرکردہ اسلامی مالیاتی خدمات کے گروپ پاک قطر کے رُکن ادارے، پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ (پی کیو ایف ٹی ایل) نے اپنے ارکان میں سال 2023 ء کے لیے انفرادی فیملی تکافل (IL-DSF)کے 28 فیصد سرپلس تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کی منظوری مقرر کردہ ایکچوری اینڈ شریعہ ایڈوائزری بورڈنے دی ہے جس سے پی کیو ایف ٹی ایل کی مضبوط مالی کارکردگی اور شرکاء کے فوائد سے وابستگی کی عکاسی ہوتی ہے۔سرپلس کا حساب لگانے کے لئے سنگل ریٹ کا طریقہ کار اپنایا گیا ہے اور اسے ’’مجموعی خالص شراکت‘‘ کے سلسلے میں ایک متعین انداز میں شرکاء میں تقسیم کیا جائے گا۔ مزید برآں، 2024 کے دوران پول چھوڑنے والے شرکاء کو ہی سرپلس کی اصل تقسیم کی جاتی ہے، جو مستقل دستبرداری، موت، یا رکنیت کی میعاد پوری ہونے کی صورت میں ہوتی ہے۔