اسلام آباد(وقائع نگار )چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد رانا محمد وقاص انور کی ہدایات کی روشنی میں پراپرٹی ٹیکس نا دہندہ بلڈنگز کیخلاف ڈائریکٹر ریونیو کا سخت کریک ڈاؤن چوتھے روز بھی جاری رہااقرا یونیورسٹی سیکٹرایچ نائن کے ایڈمنسٹریشن بلاک کو 34اعشاریہ6ملین کے ڈیفالٹ پر سربمہر کر دیا گیا ،لیکن اکیڈمک بلاکس کو تعلیم کی غرض سے سیل نہیں کیا گیا تاکے طلبہ اپنی پڑھائی جاری رکھ سکیں ، 24 ویسٹ رضا نور پلازہ بلیو ایریا کو3اعشاریہ 9 ملین کے ڈیفالٹ پر سیل کر دیا گیا ۔ڈائریکٹر ریونیو روزانہ کی بنیادوں پر سیلنگ آپریشن جاری رکھیں گیں اور تمام نادہندہ عمارتوں کو پیمنٹس نا کرنے کی پاداش میں سر بمہر کیا جائیگا ۔ چیئرمین محمد علی رندھاوا اور ایڈمنسٹریٹر رانا محمد وقاص نے عوام کو اپنے انٹرسٹ میں اتھارٹی کے بقایا جات فلفور ادا کرنے کی ایڈوائس کی ہے ، ورنہ سیلنگ کے بعد تادیبی کروائی آگے بڑھائی جاے گی۔