حکومت بجٹ میں عوام کوریلیف فراہم کرے ،قاضی عبدالقدیرخاموش

Jun 04, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)حکومت بجٹ میں عوام کوریلیف فراہم کرے ،سوشل میڈیاپرفوج اورریاستی اداروں کے خلاف مہم کی حمایت نہیں کی جاسکتی پاک فوج قومی سلامتی کے لیے بڑی قربانیاں دے رہی ہے ،ملک میں سیاست، عدلیہ، حکومت اور سِول-ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی غیرآئینی کشمکش سیاست، جمہوریت، پارلیمنٹ اور عوام کے حقوق پر خوفناک اثرات مرتب کررہی ہے۔ تمام اداروں، پالیسی سازوں اور حکمرانوں، طاقت ور اداروں کو ذاتی خواہشات، بالادستی کی ہوس ترک کرکے آئینی حدود کو تسلیم کرنا ہوگا۔جمعیت علما اہل حدیث کے چیئرمین قاضی عبدالقدیرخاموش ودیگرحاجی عبدالغفارسلفی ،علامہ عبدالخالق فریدی،ثنا اللہ ڈار،ابوبکرقدوسی ،حاجی محمدایوب ،حافظ عبدالباسط ودیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ ملک سیاسی، اقتصادی بحران کی وجہ سے سیاسی عدم استحکام بڑھتا جارہا ہے۔ اس لیے ضروری ہوگیاہے کہ عوام کوریلیف دیاجائے آئندہ بجٹ میں اشیائے خورد و نوش بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی لائی جائے بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں کیاجائے گا عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں ، آئی پی پیز کے مہنگے اور ظالمانہ معاہدے جو مافیا نے مافیا کوفائدہ پہنچانے کے لیے کیے، ختم کیے جائیں، عوام کو سستی بجلی دی جائے۔

مزیدخبریں