حیدرآباد میں گیس سلنڈر دھماکے کے مزید 2زخمی دم توڑ گئے، واقعہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 16ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق سلنڈر پھٹنے سے شدید زخمی ہونے والے 2افراد کراچی کے سول برنس وارڈ میں دم توڑ گئے۔گزشتہ روز بھی 3 زخمی سول برنس وارڈ میں دوران علاج دم توڑ گئے تھے،ایم ایس کے مطابق سول ہسپتال میں 7زخمی زیرعلاج ہیں جن میں سے 5کی حالت تشویشناک ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل حیدرآباد کے علاقے پریٹ آباد میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھی۔آتشزدگی کے باعث دکان میں موجود کئی سلنڈر دھماکوں سے پھٹ گئے تھے جس سے جانی نقصان ہوا۔