شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔تفصیلا ت کے مطابق ہیٹ ویو، ہیٹ اسٹروک اور سن برن سے پریشان شہری پانی کی کمی کے باعث اکثر شہری گردوں کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد فلو نزلہ زکام اور کھانسی میں مبتلا ہے۔ شہر میں پیلا یرقان، ٹائیفائیڈ، گیسٹرو اور ہیضہ کے بدستور مریض سامنے آ رہے ہیں ۔ ہسپتالوں میں، پیلا یرقان، ٹائیفائیڈ، گیسٹرو اور ہیضہ کے مریض بری تعداد میں رپورٹ ہو ئی ہے۔ میو ہسپتال، جناح ہسپتال ، جنرل ،سروسز اور گنگارام ہسپتال میں سب سے زیادہ مریض سامنے آ رہے ہیں ۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران میو ہسپتال میں میں گیسٹرو، ہیضہ، ہیٹ سٹروک ،نزلہ ،زکام کے 360سے زائد مریض رپورٹ ہوئے۔ میو ہسپتال میں 110 ، جناح ہسپتال میں 90 سے زائد جبکہ سروسز ہسپتال میں 70سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔ گنگارام ہسپتال اور لاہور جنرل ہسپتال میں بھی سے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ موسم میں پیلا یرقان اور ٹائیفائڈ کے مریض میں اضافہ ممکن ہوا ہے۔ گیسٹرو اور ہیضہ کے مریضوں بھی تیزی سے سامنے آ رہے ہیں۔ غیر معیاری مشروبات، اور گندا پانی گیسٹرو، ٹائیفائیڈ اور پیلا یرقان کا سببب بن رہے ہیں۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو پانی ابال کر پینے اور احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔