شعیب ملک سے طلاق کے بعد ثانیہ مرزا کو سچی محبت کی تلاش

Jun 04, 2024 | 15:18

انڈین ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا سے طلاق کے بعد جنوری میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید سے شادی کر لی تھی اور ثانیہ مرزا بھی سچی محبت کی تلاش میں ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما شو میں ثانیہ مرزا نے ’ محبت کی تلاش‘ کا ذکر کیا۔کپل شرما شو کی نئی قسط کے پرومو میں کپل شرما نے ثانیہ کو یاد دلایا کہ شاہ رخ خان نے ایک بار کہا تھا کہ اگر ان پر کبھی فلم بنی تو وہ اس ان کی محبت کا کردار ادا کریں گے۔ اس کے بعد ثانیہ نے کپل سے کہا کہ ’ابھی مجھے پہلے محبت ڈھونڈنی ہے۔‘شادی کے بعد شعیب ملک اور ثنا جاوید نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں، جبکہ ثانیہ مرزا کی فیملی نے تصدیق کی انہوں نے شعیب سے طلاق لے لی ہے۔فیملی نے کہا تھا کہ ’ثانیہ نے ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو عوام سے دور رکھا ہے، تاہم اب ضرورت ہے کہ بتایا جائے کہ انہوں نے چند ماہ قبل شعیب سے طلاق لے لی ہے۔ وہ شعیب کے نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہیں۔‘مزید کہا گیا کہ ’ثانیہ کی زندگی کے اس حساس موقع پر ہم تمام مداحوں اور دیگر افراد سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ افواہوں اور قیاس آرائیوں سے پرہیز کریں اور ان کی ذاتی زندگی کا احترام کریں۔‘ثانیہ اور شعیب نے 2010 میں شادی کی تھی اور ان کا ایک بیٹا ہے جس کا نام اذہان مرزا ہے

مزیدخبریں