کلیان ایمباپے نے اسپینش کلب ریال میڈرڈ جوائن کر لیا

سالوں کے طویل انتظار کے بعد فرانسیسی کھلاڑی کلین ایمباپے نے فری ایجنٹ کے طور پر ہسپانوی کلب ریال میڈریڈ جوائن کرلیا ہے۔

کلین ایمباپے جوکہ فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) سے وابستہ تھے نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ سیزن کے اختتام پر وہ پی ایس جی چھوڑ دیں گے۔گزشتہ شب ہسپانوی کلب ریال میڈریڈ نے ایمباپے کے ٹرانسفر کے حوالے سے جاری اعلامیہ میں لکھا کہ، ’ریال میڈریڈ اور کلین ایمباپے کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت وہ ریال میڈریڈ کے ساتھ 5 سیزن کھیلیں گے‘۔خبررساں ادارے ای ایس پی این کے مطابق چونکہ ایمباپے کے ساتھ پی ایس جی کا معاہدہ ختم ہوچکا تھا اس لیے ان کا ریال میڈریڈ میں فری ٹرانسفر ہوا یعنی ریال میڈریڈ کو ایمباپے کو خریدنے کے لیے ان کے سابقہ کلب کو کئی رقم ادا نہیں کرنی پڑنی۔البتہ رپورٹ کے مطابق فرانسیسی کھلاڑی نے ہسپانوی کلب کے درمیان ایک کڑور 50 لاکھ یوروز سالانہ کا معاہدہ طے ہوا ہے جبکہ کلب سے مذاکرات کے بعد اس سالانہ ادائیگی میں تبدیلی بھی آسکتی ہے۔25 سالہ اسٹار فٹبالر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لکھا، ’میرا خواب سچ ہوگیا ہے اور میں اپنے خوابوں کے کلب کا حصہ بننے پر خوشی اور فخر محسوس کررہا ہوں‘۔اس موقع پر ریال میڈریڈ نے ’ویلکم ایمباپے‘ کے ساتھ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ویڈیو بھی شیئر کی جس میں فرانسیسی کھلاڑی کے تمام بہترین گولز دکھائے گئے۔

ای پیپر دی نیشن