بھارت میں غیرمعمولی گرمی, 56 اموات رپورٹ

Jun 04, 2024 | 15:59

 بھارت میں غیرمعمولی گرمی کے باعث مارچ سے مئی کے دوران 56 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں تقریبا 25ہزار افراد کو ہیٹ اسٹروک کا سامنا کرنا پڑا، مئی میں ہیٹ اسٹروک کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس دوران نئی دہلی اور راجستھان میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق انسانی عوامل کے باعث موسمیاتی تبدیلیوں میں مزید شدت آئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کے روز شدید گرمی کے باعث بھارت میں کم سے کم 33 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں