چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آئین کی تشریح اس کی روح کے مطابق کرنا چاہتی ہے، ہمیں اُمید ہے کہ 25 جون کو ہمیں یہ مخصوص نشستیں مل جائیں گی۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مخصوص نشستیں ہمیں ملنی چاہئیں، ہماری مخصوص نشستیں کسی دوسری جماعت کو نہیں دی جاسکتیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم نے انٹرا پارٹی الیکشن کرا لیے ہیں، الیکشن کمیشن نے ہم سے تیسری مرتبہ انٹرا پارٹی الیکشن کروایا ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کے خلاف کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13 رکنی فل کورٹ بینچ کر رہا ہے۔