سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات میں ایک ماہ کی کمی

Jun 04, 2024 | 19:35

ویب ڈیسک

سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات میں ایک ماہ کی کمی کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات جون کی بجائے 15 جولائی سے ہوں گی۔چھٹیاں کم کرنے کا فیصلہ بڑی تعداد میں زیرالتوا کیسز کے باعث کیا گیا۔دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ و دیگر عدالتوں میں 2ماہ کی گرمیوں کی تعطیلات کا آغازہوگیا۔رجسٹرار کے مطابق کراچی،حیدرآباد، لاڑکانہ ،میرپورخاص اورسکھرمیں بھی تعطیلات ہونگی .رجسٹرارسندھ ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ اگست کےپہلےپیرسےعدالتی امورکا آغازہوگا۔

مزیدخبریں