قومی خزانے کو ٹیکس فراڈ سے اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والا نیٹ ورک پکڑ ا گیا

Jun 04, 2024 | 19:37

ویب ڈیسک

ڈائریکٹوریٹس جنرل I&I-IR حیدرآباد اور کراچی نے قومی خزانہ کو ٹیکس فراڈ سے اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والا نیٹ ورک پکڑ لیا۔ایف بی آر کے مطابق رحمان انٹرپرائزز کے خلاف 10 ارب روپے اور زیڈ اے امپکس کے خلاف 11.692 ارب روپے ٹیکس فراڈ کے مقدمات درج کرا دیئے گئے ہیں۔تحقیقات کے دوران جعلی یونٹس/ کمپنیاں قائم کرنے اور جعلی انوائسز جاری کرنے میں منظم گروہوں کے ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا۔فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی طرف سے بھی تحقیقاتی رپورٹس میں دھوکہ دہی پر مبنی سرگرمیوں کی توثیق کی گئی ہے۔ایف بی آر اور اس کی فیلڈ فارمیشنز ٹیکس سے متعلقہ دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔جعل سازوں کے احتساب سے اربوں روپے کے محصولات کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے گی.ایف بی آر کاروبار میں منصفانہ اور مساویانہ ماحول کو فروغ دینے کے لئے پر عزم ہے۔

مزیدخبریں