بھارت میں غیرمعمولی گرمی، 3 ماہ میں 56 اموات

بھارت میں غیرمعمولی گرمی کے باعث مارچ سے مئی کے دوران 56 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں تقریباً 25 ہزار افراد کو ہیٹ اسٹروک کا سامنا کرنا پڑا، مئی میں ہیٹ اسٹروک کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے.اس دوران دلی اور راجستھان میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق انسانی عوامل کے باعث موسمیاتی تبدیلیوں میں مزید شدت آئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کے روز شدید گرمی کے باعث بھارت میں کم سے کم 33 افراد ہلاک ہوگئے تھے

ای پیپر دی نیشن