”سونامی“ کو سپورٹ کرکے مغربی تہذیب کا راستہ ہموار کیا جا رہا ہے:فضل الرحمن

پشاور (بیورو رپورٹ) جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہماری جماعت ملک واسلام کے دفاع کی جنگ لڑرہی ہے اور اکابرین جمعیت نے استعمار کے خلاف نبردآزما جدوجہد کرتے ہوئے ملک کو برطانوی استعمار سے آزادی دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہ جے یو آئی سیکرٹریٹ میں جمعیت علماءاسلام (س) کے مرکزی رہنما حاجی صدیق اور سید باچہ اور ان کے ساتھیوں کی جمعیت علماءاسلام (ف) میں شمولیت کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام نے ہمیشہ ملک میں اسلامی نظام اور جمہوری اداروں کی بحالی کی جنگ لڑی ہے اور ان کے قائدین نے ہر تحریک میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ بعض سیاسی قوتیں ملک میں اسلامی تشخص کو مٹانے کےلئے مغرب کی ایجنٹی کا کرادار ادا کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سونامی کے نام پر قوم کو تبدیلی کا نعرہ دیا جا رہا ہے اور مخصوص قوتیں نام نہاد ”سونامی“ کو درپردہ سپورٹ کرکے مغربی تہذیب کا راستہ ہموار کر رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ جمعیت علماءاسلام واحد سیاسی ومذہبی قوت ہے جس نے مغربی تہذیب کا چیلنچ قبول کرتے ہوئے اس کا راستہ روکنے کا فیصلہ کہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن