ملتان (نامہ نگار خصوصی) نیپرا نے اگست 2011ءکے لئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی قیمت میں 3.03 روپے فی یونٹ اضافے کے بعد ستمبر 2011ءکے لئے 2.08 روپے فی یونٹ اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اگست‘ ستمبر 2011ءکے لئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی یکمشت وصولی کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم دو ماہ کا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 5.11 روپے فی یونٹ پر متوقع شدید عوامی ردعمل کے پیش نظر حکومت نے مارچ 2012ءمیں اگست 2011ءکے ایف پی اے کی 3.03 روپے فی یونٹ وصولی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔