یہی قصّہ پرانا ....(رضیہ کاظمی)

Mar 04, 2013

کتاب عشق کا شاید یہی قصّہ پرانا ہے
کہ ہرممکن کسی ذی ہوش کومجنوں بنانا ہے
سبب ناراضیءدل کا خدا را کہہ دو با لآخر
سدا کی طرح یوں ہی جی جلانا یا ستانا ہے
نہ ہوکیوں کراسیردام آخر طائر حر بھی
برائے زندگی اس کو تلاش آب و دانہ ہے
ڈرائیں جب کبھی تاریکیاں راہوں میں منزل کی
ہمیشہ لے کے مشعل ہاتھ میں ان کو مٹانا ہے
جسے دیکھو رضیّہ مبتلا ئے خود فریبی ہے
بزعم خود عمل ہر ایک اس کا عا قلا نہ ہے

مزیدخبریں