سپیشل بچوں سے خصوصی سلوک کی ضرورت

مکرمی! وزیراعلیٰ پنجاب نمایاں نمبر حاصل کرنے والے طلبا و طالبات کو سولر پینل سسٹم دے رہے ہیں لیکن جو سپیشل بچے سننے‘ بولنے‘ دیکھنے یا دیگر نعمتوں سے بھی محروم ہیں۔ ان کو ابھی تک وزیراعلیٰ کے مقرر کردہ معیار پر پہنچنے کے باوجود لیمپ نہیں دئیے گئے جس کی مثال لاہور کے علاقہ شام نگر چوبرجی میں واقع سپیشل بچیوں کا سکول ہے۔ ڈی سی او لاہور بھی اس سے مکمل بے خبر ہیں‘ جبکہ نمایاں نمبرز حاصل کرنے والی خصوصی طالبات میں سہولت سے مستفید ہونے کی منتظر ہیں۔
(رانا غلام ربانی لاہور 0332-0326647)

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...