خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی

مکرمی! پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی مخلصانہ کوشش سے 27 رمضان مبارک کو بنا۔ ہم نے اللہ تعالیٰ سے وعدہ کیا تھا کہ ہم آپ کے احکامات کے مطابق زندگی گزاریں گے۔ لیکن قائداعظم کی وفات کے بعد مایوسی ہی مایوسی دیکھنی پڑی۔ اب تو انتہا ہو گئی ہے۔ ہمارے حاکم اللہ کے احکامات کی بجائے اللہ کے اور مسلمانوں کے دشمن کے تابع ہیں اور ان کو اپنے گھر میں جگہ دی ہوئی ہے۔ علماءکو چاہئے تھا کہ مل کر ان کا مقابلہ کرتے وہ اپنے فروعی اختلافات میں لگے ہیں اور حکومت مال بنانے پر لگی ہے۔ حاکموں کو کوئی فکر نہیں۔ بھارت کےساتھ خسارے کی تجارت ہورہی ہے۔ان حالات میں آ¶ مل کر دعا کریں کہ اے میرے پروردگار ہم عاجز گنہگار اور بے بس بندے اپنی کوتاہیوں گناہوں کی معافی مانگتے ہیں۔ ہمارا ملک پاکستان جو آپ کے نام پر لیا تھا اس کی حفاظت فرمایئے۔ ہمیں نیک صالح حاکم عطا فرمایئے جو آپ کے احکامات پر چلنے والے ہوں....
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
نہ ہو جس کو خود خیال اپنی حالت کے بدلنے کا
(عبدالر¶ف ملک لاہور 0321-4601149)

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...