اتوار بازار میں ”نوائے وقت“ کے ڈپٹی چیف رپورٹر قیمتی موبائل فون سے محروم

Mar 04, 2013

لاہور (نامہ نگار) اتوار بازاروں میں جیب کتروں نے رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہریوں کی جیبیں صاف کرنا شروع کر دیں۔ گزشتہ روز شادمان اتوار بازار میں نوائے وقت کے ڈپٹی چیف رپورٹر سید شعیب الدین خریداری کے لئے گئے تو جیب کترے نے قیمتی موبائل فون نکال لیا۔ جیب کاٹے جانے کا علم ہوتے ہی اس پر کال کی گئی جو وصول بھی کر لی گئی مگر پھر موبائل فون بند کر دیا گیا۔

مزیدخبریں