لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور ڈویژن سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری مظہر احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں سائیکلنگ کا مستقبل روشن اور تابناک ہے۔ قومی سائیکلسٹک کو اگر جدید سہولیات دی جائیں تو وہ پوری دینا میں ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ پاکستان میں سائیکلنگ کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے خاص طور پر لاہور کے سائکیلسٹ جنہوں نے بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کا نام روشن کر رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سائیکلنگ کے فروغ کے لیے پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر کی خدمات پر ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی جائے گی جس میں ان کی خدمات کو سراہا جائے گا۔ شیخ مظہر کا کہنا تھا کہ لاہور ڈویژن بھی قومی کھیل کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔
پاکستان میں سائیکلنگ کا مستقبل روشن ہے: مظہر احمد
Mar 04, 2013