بھارتی صدر کا دورہ بنگلہ دیش‘ خالدہ ضیاءکا ملنے سے انکار

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بنگلہ دیش کی اپوزیشن جماعت کی سربراہ بیگم خالدہ ضیاءنے بھارتی صدر پرناب مکھرجی سے ملاقات سے معذرت کرلی ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پرناب مکھرجی جو ان دنوں بنگلہ دیش کے دورے پر ہیں سے بنگلہ دیش کی اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاءنے ملاقات کرنا تھی لیکن اچانک بھارتی وفد کو بتایا گیا کہ بیگم خالدہ ضیاءبھارتی صدر سے ملاقات نہیں کرسکیں گی کیونکہ بنگلہ دیش میں سیکورٹی کی صورت حال مخدوش ہے۔ ان دنوں بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی اور بڑی جماعتوں نے حسینہ واجد کی حکومت کے خلاف مظاہرے اور ہڑتالیں شروع کر رکھی ہیں۔ حسینہ واجد کی حکومت نے جماعت اسلامی کے ایک رہنما کو 1971ءکی جنگ میں قتل عام کا الزام لگاکر جماعت کے ان رہنما کو پھانسی چڑھا دیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...