لاہور(خصوصی نامہ نگار)آئین کی ارٹیکل 62،63 پرعمل ہو جا ئے تو ایک مخلص قیادت سامنے اسکتی ہے اور ملک کرپشن اقرباءپروری سے نجات پا جائے گا۔ یہ باتیں جے یو آئی کے مرکزی سیکر ٹری اطلا عات مولانا محمد امجد خان نے مختلف تقریبات اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر مولانا قاری ثناءاللہ، قاری امجد سعید، حاجی محمد قیوم، محمد افضل خان، حافظ عبدالواجد خان، قاسم افضل، حافظ محسن امین موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ مخلص قیادت آئے گی تو ملک بحرانوں سے نکل سکے گا اور ملک میں اسلامی نظام کے عملی نفاذ کے راستے بن سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کی ذمے داریاں بڑھ گئی ہیں، قوم کو توقع ہے کہ الیکشن کمیشن کرپٹ اور قرضہ خوروں کو انتخابی میدان سے آﺅٹ کرے گا۔