لاہور، نواز شریف اور عمران خان کا ہوم گراﺅنڈ‘ بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کرینگے: شیخ رشید


لاہور (آئی اےن پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لاہور نوازشریف اور عمران خان کا ہوم گراﺅنڈ ہے‘دونوں بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے‘موجودہ حکومت تاریخ میں ایسی حکومت ہے جسے کسی کا کوئی ڈرنہیں، جن لوگوں نے حرام کمایا ان کی اولادیں پھر اقتدار میں آرہی ہیں اگر ایک بار شفاف الیکشن ہو جائیں تو بہت سے مسائل خودبخود حل ہوجائیں گے۔اپنے اےک انٹروےو میں شیخ رشید نے مزید کہا کہ لاہور میں سارے سیاسی ہیوی ویٹ موجود ہیں‘لاہور کے قریبی علاقوں کی 50 سیٹیں پاکستان کی سیاست پرگہرا اثر ڈالیں گی۔ انہوں نے کہا کہ شفاف الیکشن کرانا پاکستان کے تمام اداروں کے سربراہوں کی ذمے داری ہے اگرآرمی چیف سارے کورکمانڈرز کو بلائیں اور حکم دیں کہ ہم نے شفاف الیکشن کرانا ہے تو پھرالیکشن شفاف ہی ہوں گے۔ اگر میں پرویز مشرف سے ملتا تو یہی مشورہ دیتا کہ وہ پاکستان واپسی کے لیے مناسب وقت کا انتظار کریں‘ میرا نہیں خیال اس وقت فوج مشرف کے ساتھ ہے۔ صدر زرداری ذرا مختلف پچ کے کھلاڑی ہیں، پتہ نہیں ان کا اس پچ پردوسرا یا تیسرا چلتا ہے یا نہیں مگر میں نے عمران خان کو کہا تھا وہ پارٹی الیکشن نہ کرائیں لیکن وہ بہت آگے نکل چکے تھے ۔ حکمرانوں کی جیل میں بہت اچھی پی آر رہی ہے ‘ سارے کرپٹ اور جرائم پیشہ افراد حکومت کے سپورٹرہیں۔ میں پاکستان میں حقیقی تبدیلی کا علمبردار ہوں، مسلم لیگوں کے اتحاد کا داعی ہوں، خواہ میں اس اتحاد میں شامل ہوں یا نہ ہوں۔
شیخ رشید

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...