میرپور میں سپرد خاک، چودھری شجاعت، پرویزالہی ودیگر کا اظہار تعزیت ، قل آج ہو ں گے
لاہور+میرپور (خبر نگار+نمائندہ خصوصی) آزاد کشمیر کے ممتاز معالج ڈاکٹر جی ایم پیرزادہ (المعروف ڈاکٹر پیرزادہ) کی اہلیہ اور پاکستان کے سینئر صحافی معید پیرزادہ کی والدہ محترمہ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئیں۔ مرحومہ انتہائی نیک سیرت، ملنسار اور بردبار خاتون تھیں انکی نماز جنازہ نانگی جنازہ گاہ میں خطیب اعظم میرپور مولانا محمد اسلم نقشبندی نے پڑھائی، جس میں آزاد کشمیر سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس بشارت احمد شیخ، شریعت کورٹ کے جسٹس سید مظہر کلیم شاہ، مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری مالیات چودھری محمد سعید، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما جاوید اقبال مرزا، ڈی آئی جی پولیس خالد محمود چوہان، ڈپٹی کمشنر بھمبر چودھری محمد طیب، مسلم لیگ (ن) کے رہنما مرزا پرویز اقبال ایڈووکیٹ، آزاد کشمیر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر راجہ فضل حسین ربانی ایڈووکیٹ، سابق صدر بار محمد ریاض انقلابی ایڈووکیٹ، ریٹائرڈ ایس پی راجہ محمد رزاق خان، سابق چیئرمین ادارہ ترقیات چودھری محمد صدیق ایڈووکیٹ، شیخ ارشد برقی، سابق سیکرٹری شیخ عبدالحفیظ، معروف بزنس مین چودھری محمد صدیق، کرنل (ر) سید نثار حسین شاہ، کشمیر پریس کلب میرپور کے سابق جنرل سیکرٹری ظہیر اعظم جرال، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر طاہر فاروق، پرنسپل گورنمنٹ سائنس کالج پروفیسر شاہد منیر جرال، سید محمود حسین شاہ، سابق صدر چیمبر آف کامرس چودھری جاوید اقبال، انجمن تاجران کے صدر چودھری محمد نعیم، سہیل شجاع مجاہد، محمد نواز تیال، چودھری شوکت محمود، راجہ خالد محمود، ارشد میر، مسلم لیگ ن سٹی میرپور کے صدر طاہر مرزا، شیراز غازی، ڈاکٹر محمد اکرم، میرپور بار کے جنرل سیکرٹری سید فیضان حیدر ایڈووکیٹ، ارشد مجید ملک ایڈووکیٹ، پروفیسر سردار محمد سرفراز، سید ابوطالب کاظمی، معروف بینکار آغا شبر، چودھری اعجاز رضا، سید فرحان حیدر شاہ، ہمایوں زمان مرزا، پروفیسر عبدالحمید نقشبندی، راجہ اعظم عدالت، ڈاکٹر محمد رزاق کے علاوہ وکلائ، تاجروں، سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں، جریدہ و غیر جریدہ ملازمین، صحافیوں، قریبی عزیز و اقارب کے علاوہ زندگی کے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی، بعدازاں مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ رسم قل آج نماز ظہر کے بعد ان کی رہائش گاہ سیکٹر ایف نائن اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔ق لیگ کے صدر سینیٹر چودھری شجاعت حسین، نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ڈاکٹر معید پیرزادہ سے ان کی والدہ کے انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ دونوں رہنماﺅں نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
انتقال