خیرپورٹامیوالی( نامہ نگار )بہاولپورنیشنل عوامی پارٹی کے سربراہ نواب صلاح الدین عباسی نے کہا ہے کہ (ق)لیگ سے سیٹ ٹو سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کا کوئی معاہدہ نہ ہوا ہے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہی نے میرے پاس آکر ملاقات ضرور کی ہے میں واضح کرنا چاہتا ہونکہ جب تک بہاول پور صوبہ بحال نیں کر دیا جاتا میں کسی سیاسی جماعت سے اتحاد نہیں کرونگا وہ آج جگائیت پیر چولستان کے زمیندار حاجی حکیم ملازم حسین بلوچ سے ملاقات کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر ملک فاروق اعظم کی قیادت میں دو رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے وہ جو فیصلہ کرے گی قابل قبول ہوگا نواب صلاح الدین عباسی نے کہا کہ صدرآصف علی زرداری نے مجھ سے ملاقات کیلئے وقت مانگا ہے مین اس وقت تک ان سے ملاقات نہیں کرونگا جب تک بہاول پور صوبہ کی بحالی نہیں کی جاتی ۔
صلاح الدین عباسی