اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف کی زیرصدارت پارٹی قائدین کا اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس (آج) پیرکو لاہور میں ہو گا‘ اجلاس میں چودھری نثار وزیراعظم کی جانب سے نگران وزیراعظم کےلئے لکھے گئے خط اور تجویزکئے گئے دو ناموں کے بارے میں پارٹی قیادت سے مشاورت کریں گے۔ واضح رہے چودھری نثار نے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد جسٹس ناصر اسلم اور جسٹس شاکر اللہ جان کے نام نگران وزیراعظم کےلئے تجویزکئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کی طرف سے محمود اچکزئی کا نام تجویز کئے جانے کی توقع ہے۔
مسلم لیگ (ن) کا اعلیٰ سطح اجلاس آج لاہور میں ہو گا، چودھری نثار نگران وزیراعظم کیلئے مشاورت کرینگے
Mar 04, 2013