شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) شیخوپورہ میں پابندی کے باوجود چھٹی کے روز شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی جاری رہی، ایک نوجوان ہلاک اور متعدد شہری زخمی جبکہ پولیس نے اس عمل کو روکنے کیلئے کوئی خاطرخواہ اقدامات نہیں کئے، ذرائع کے مطابق شہر میں اب بھی بعض مقامات پر پتنگ اور ڈور کی فروخت کی جا رہی ہے، محافظ پولیس اہلکار پتنگ بازوں کو پکڑ کر مبینہ طور پر مک مکا کے بعد وہیں چھوڑ دیتے ہیں جبکہ جی ٹی روڈ کے قصبہ مریدکے میں پتنگ بازی کرتے ہوئے چھت سے گرکر 14سالہ ذکی کے جاں بحق ہونے کے علاوہ درجن بھر مقامات سے پتنگ بازی کے باعث شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں، شہری حلقوں نے آر پی او شیخوپورہ چودھری ذوالفقار احمد چیمہ اور ڈی پی او رانا عبدالجبار سے مطالبہ کیا ہے وہ پتنگ بازی کے تدارک کیلئے سخت اقدامات اٹھائیں۔